10

صراف علی کو پولیٹکل تحصیلدارایف آربنوں تعینات

صراف علی کوپولیٹکل تحصیلدارایف آربنوں تعینات کردیاگیا۔گزشتہ روز رزمک سب ڈویژن کی تحصیل دوسلی میں تعینات تحصیلدارصراف علی کو ایف آر بنوں تبادلے کا حکم نامہ جاری ہوا اس سلسلے میں دوسلی تحصیل آفس میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں 193 ونگ کمانڈنگ آفیسر کرنل وقاص ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ رزمک سب ڈویژن سلیم جان نے شرکت کی۔
اس موقع پر قبائلی مشران ملک نیک عمل دین ، ملک جان فراز ، ملک مہربان ، ملک شیر علی ، ملک تیلے دار ، ملک حکیم دین اور دیگر نے کہا کہ موصوف صراف علی نے تعیناتی کے دوران قبائل کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں کلیدی کردار ادا کیا اور قبائل کو پولیٹیکل انتظامیہ کے قریب لانے کیلئے مربوط نظام قائم کیا جس کی بدولت عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں