28

شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تشکیل شدہ خصوصی ون وے پلان پر عمل درآمد شروع

بنوں شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے تشکیل شدہ خصوصی ون وے پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا پولیس کی جانب سے مختلف اہم شاہراہوں میں بریکر لگائے گئے ایک عرصے سے بنوں شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس پر عوام کی شکایات موصول ہو رہی تھی تاہم ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی نگرانی میں خصوصی پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین نے پریٹی گیٹ،قصابان گیٹ،ریگل سینما چوک،کینٹ مارکیٹ،لکی گیٹ،سبزی منڈی،مویشی منڈی،چوک بازار سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بریکر لگائے اور ان شاہراہوں پر ون وے بنا کر ٹریفک کیلئے یوٹرن قائم کئے گئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عقیق حسین کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات موصول ہونے پر بنوں پولیس نے یہ اقدام اُٹھایا ہے کہ تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس سے بنوں پولیس غافل نہیں تاہم ڈی آئی جی بنوں کی احکامات کی روشنی میں یہ اقدام اُ ٹھایا گیا جس کو پورے بنوں شہر تک وسعت دی جائے گی تاکہ کہیں پر بھی عوام کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ عوام کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں تاکہ پولیس اور عوام مل کی باہمی کوششوں سے مسائل حل اور آسانیاں پیدا کی جا سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.