52

شکیل خان عیسکی قوم کے مشران سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل

جے یو آئی(ف)کو بہت بڑا دھچکا،ایک اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک شکیل خان ہزاروں ساتھیوں اور عیسکی قوم کے مشران سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انہوں نے یہ اعلان بازار احمد خان میں منعقدہ ہزاروں افراد کے شمولیتی جلسہ کے دوران کیا جسمیں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وسابق ایم این اے ملک ناصر خان،پی کے90کے امیدوار ملک عدنان خان،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان،جنرل سیکرٹری حاجی وحید خان،صوبائی رہنما حاجی حمیدخان،انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ملک سلیمان غزنوی، ملک مشتاق خان،تحصیل کونسلر حاجی خالد خان،تحصیل کونسلر سجاد خان،تحصیل کونسلر ملک عالمزیب خان،ملک شیر بہادر،زبیر شاہ،نظیف خان،ملک لائق خان،نظیف خان،پیر گلاپ شاہ،ڈسٹرکٹ ممبر ملک عصمت اللہ خان،ودیگر مشران ومعززین بھی شریک تھے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک شکیل خان نے بمع ہزاروں ساتھیوں اور کمیٹی مشران جے یو آئی سے مستعفی ہونے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم قوم کی مشاورت سے جے یو آئی میں شامل ہوئے تھے پی ٹی آئی کی حکومت میں ہمیں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اورضلع ناظم بنانے کی پیشکش کی گئی.
ہم نے والد کی نصیحت کے مطابق قوم کو جمع کرکے قوم کی مرضی کے مطابق جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی تھی حالانکہ اکرم خان درانی نے اپنی صوبائی حکومت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمارے والد اور ہمارے خاندان کے ساتھ بہت زیادتی کی تھی لیکن قوم کی حاطر ہم نے سب کچھ بھلادیا اور خلفاً کہتا ہوں کہ میں نے ذاتی مفاد کیلئے بلکہ قوم کی مفاد کیلئے یہ فیصلہ کیا تھا لیکن اکرم خان درانی نے قوم کے سامنے جن وعدوں کا اعلان کیا تھا ہماری طرف سے بار بار یقین دہانی اور مطالبوں کے باوجودانہوں نے وہ قومی مطالبے پورے نہیں کئے جسکے بعد ہم نے دلبرداشتہ ہوکر قوم کو جمع کیا اور قوم کی مرضی پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور آج کے اس جلسہ سے ثابت ہوگیا کہ انشاء اللہ عیسکی سے جے یو آئی کاجنازہ نکل گیا ہے اور جن پولنگ سٹیشنوں پر اکرم خان درانی کو غرور ہے چیلنج کرتا ہوں کہ ان پولنگ سٹیشنوں پر بھی انہیں بدترین شکست دیں گے پی ٹی آئی میں بغیرکسی لالچ کے ہم شامل ہوئے ہیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک ناصر خان،سابقہ قومی اسمبلی کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ،ضلعی صدر مطیع اللہ خان،تحصیل کونسلر حاجی خالد خان،لائق خان،ملک سلیمان غزنوی،ودیگر رہنماؤں نے کہا کہ اقتدار پرست مولوی عمران خان اور انکے کارکنوں پر یہودیوں اور کافر کے فتوے لگارہے ہیں لیکن کسی مسلمان کو کافر اور یہودی کہنے والے خود ہی اپنے ایمان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں عمران خان نے چھوٹی سے کمزور حکومت میں اسلام کی جو خدمت کی وہ اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے،مشرف،بے نظیر،زرداری اور نواز شریف کے ساتھ بار بار حکومت کے مزے لینے والے اقتدار پرست مولوی بھی نہ کرسکے اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ آج عیسکی قوم متحد ہوگئی ہے اور بنوں کی سیاست پر قابض خاندان کا زوال آنے والا ہے انشاء اللہ بنوں کے عوام کا جوش وجذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بنوں کے عوام قومی اسمبلی کی نشست سمیت چاروں صوبائی سیٹیں عمران خان کو تحفے میں دیں گے کیونکہ عمران خان نالیوں ،گلیوں کی پختگی،پریشر پمپس اور بجلی ٹرانسفارمر کی سیاست نہیں کرتے بلکہ وہ نظام کی تبدیلی کی سیاست کرتے ہیں جسمیں امیر وغریب کو یکساں انصاف،صحت،تعلیم،پانی وبجلی اور روزگار کی سہولیات ملے اور کرپٹ لوگ اسمبلیوں کے بجائے جیلوں میں ہوں گے تب ہی یہ ملک ترقی کریگا ورنہ اگر یہی لوگ دوبارہ مسلط ہوئے تو ملک کو مذید تباہی کے دہانے پر پہنچائیں گے اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پگڑیاں اور پی ٹی آئی کی ٹوپیاں بھی پہنائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.