30

شمالی وزیرستان کے تاجر اب پشاور اور اسلام آباد میں دھرنا دینگے

میرانشاہ اور بنوں میں دھرنوں کے بعد شمالی وزیرستان کے تاجر وں نے پشاور اور اسلام آباد کا رخ کرلیا اسلام آباد میں20ہزار دکاندار دھرنا دیکر اپریشن ضرب عضب کے دوران وزیرستان کے تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے میدان سجائیں گے بنوں پریس کلب کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان تاجر برادری کے صدر ذہین اللہ،جنرل سیکرٹری محمد رحمن،محمد شفیق،نور افضل،سید امیر اور دیگر کمیٹی عہدیداروں نے کہا کہ 2014میں شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے دوران لاکھوں عوام اور تاجروں کو بے سرو سامانی کی حالت میں وزیرستان سے نکالا گیا اور کہا گیا کہ تین مہینوں میں اپریشن مکمل کرکے آئی ڈی پیز کو واپس بھیجا جائیگا لیکن تین مہینوں کے بجائے تین سال گزر گئے اور اپریشن کے دوران شمالی وزیرستان کے20ہزار چھوٹے بڑے دکانداروں کی دکانیں مسمار کی گئیں جبکہ ان20ہزار دکانوں میں اربوں روپے کا سامان اپریشن کے دوران یا تو ضائع ہوگیا یا پھر غائب ہوگیا جسکی وجہ سے 20ہزار تاجر مختلف کارخانے داروں کے مقروض ہوگئے اور حکومت سے بار بار نقصانات کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت اور پولٹیکل انتظامیہ نے ایک پائی کا معاوضہ نہیں دیا جسکے بعد شمالی وزیرستان کے تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور میرانشاہ میں دو دن دھرنا دینے کے بعدتین دن بنوں میں دھرنا دیا اس دوران چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی،انجمن تاجران کے صدر ملک مقبول خان،تاجر برادری کے ضلعی صدر نیک جہان شاہ اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک سلیم الرحمن سمیت تمام تاجر تنظیموں نے احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ہر قسم کے جانی ومالی قربانی کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب ہم پشاور کا رخ کریں گے پشاور میں کئی روز دھرنا کے بعد اسلام آباد دھرنے کی تاریخ کا اعلان پشاور اور بنوں کے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے کریں گے اور 20ہزار تاجر اسلام آباد میں اپنے مطالبات کجے حق میں قوت کا مظاہرہ کریں گے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام قانون سے پوری طرح واقف نہیں اسلئے اگر اھتجاج کے دوران کوئی نقصان ہوا تو اسکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی اور ہم صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،گونر خیبر پختونخوا سمیت تمام ذمہ دار حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذید ہمارے صبر کا امتخان نہ لیں اور وزیرستان اپریشن سے متاثرہ20ہزار تاجروں کو نقصانات کا معاوضہ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.