22

شمالی وزیرستان میں دھماکہ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید،، 3 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان شہباز کلے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار مامول کے مطابق گشت پر تھے کہ سوواری پوسٹ پر پہنچتے ہی وہاں پر پہلے سے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار لانس نائیک مومن ، سپاہی سلیم شہید جبکہ نائب صوبیدار اکبر ، لانس نائیک شاکر اور سپاہی عامر زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو علاج کیلئے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہداء کو سرکاری اعزازات کیساتھ آ بائی علاقوں کوپہنچایا گیا دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سر چ آ پریشن شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.