67

شاہ محمد کے قافلے میں شمولیت کرنے والوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کے قافلے میں شمولیت کرنے والوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے کرم گڑھی ممند خیل میں سینکڑوں افراد نے بمع خاندان اور ساتھیوں ملک شاہ محمد خان اور چیئرمین تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کردیا شمولتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لینے کا دن ہے ہمارا مقابلہ اس شخص سے ہے جس نے اپنے دور حکومت میں پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل نعیم اللہ شاہانی کے اغواء،نائب ناظم پیر علی مرجان کے اغواء،ٹریکٹر چوری اور دیگر بے بنیاد مقدمات میں ممند خیل اور وزیر اقوام کو خون کے آنسو رلایا ہے.
ہماری خواتین ،بچوں،مریضوں اور جوانوں کا بنوں شہر پر داخلہ بند کیا تھا اسی طرح ایک سابق ایم پی اے نے قوم کیلئے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ایک نلکا تک نہیں لگایا الٹا جانی خیل وزیر پر اپریشن کیلئے دستخط کرکے قوم پر اپریشن کی اجازت دیدی ان لوگوں کا میں خون کے آخری قطرے تک مقابلہ کروں گااور ایک ایک زیادتی کا بدلہ لوں گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اگر اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں نوکریاں چاہتے ہیں،امن کی زندگی چاہتے ہیں ترقیاتی اکم چاہتے ہیں اور غلامی کی زندگی گزارنے سے نجات چاہتے ہیں تو 25جولائی کو ووٹ پریشر پمپ،بجلی ٹرانسفارمر،نالی،گلی کی پختگی یا چند ہزار روپے پر استعمال نہ کریں بلکہ عمران خان اور ملک شاہ محمد خان کو دیکر اپنی تقدیر بدلیں ورنہ عمر بھر پچھتائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے کمزور وزارت میں بنوں اور پی کے89کیلئے کیڈٹ کالج،ٹیکنیکل کالج،سات ارب روپے کی لاگت سے سرکلر لنگ روڈ،ڈگری کالجز،ہائر سیکنڈری سکولز،تعلیمی ادارے،اربوں روپے مالیت کے سڑکوں کے منصوبے،150کروڑ روپے کی لاگت سے بنوں بیوٹی فیکشن پراجیکٹ ،بنوں کیلئے کروڑوں روپے کا جدید بس ٹرمینل،پی کے 89کیلئے تین تحصیلیں، باران ڈیم ریزنگ کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے،گیس کی تلاش کیلئے بنوں اور لکی مروت میں اربوں روپے اور مال منڈی کی شفٹنگ سمیت سوشل ویلفیئر کمپلیکس،ایئرپورٹ کے مقام پر کرکٹ سٹیڈیم اور اربوں روپے کے دیگر منصوبے منظور کروائے جن میں سے اکثر پر کام جاری ہے جبکہ کچھ کے ٹینڈر ہوچکے ہیں کچھ کے ٹینڈر ہونے والے ہیں جبکہ مخالف امیدوارحکومتوں میں رہنے کے باوجود پی کے89میں اپنا ایک کام ثابت نہیں کرسکتے ہیں ہم نے تحصیل کے خلاف احتجاج کے دوران ہمارے نام سے منسوب گیٹ گرانے والوں کیلئے بھی الگ بنوچی تحصیل منظور کرواکے ثابت کردیا کہ ہم قومیت کی سیاست نہیں کرتے جلسہ سے چیف آف ممند خیل وڈسٹرکٹ ممبر ملک میر شمد خان،تحصیل ممبر معصوم وزیر،ملک عبدالقیوم خان،ملک یعقوب خان،نقیب اللہ،ملک جہانگیر خان،حافظ مطیع اللہ ودیگر مشران نے کہا کہ ماضی میں منتخب نمائندوں نے پی کے89کیلئے ایک اینٹترقیاتی کام نہیں کیا الٹا ہمیں اپریشنوں کے تحفے دیکر خون کے آنسو رلایا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پی کے89کے کسی علاقے میں نہ تو اپریشن ہوا نہ ہی پولیس کی جانب سے کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اسلئے ہم دوبارہ ان سیاسی مداریوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور 25جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو این اے35پر جبکہ ملک شاہ محمد خان کو پی کے89پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.