51

شاہ محمد کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے: تحصیل خان

سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے89ملک تحصیل خان ممند خیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بنوں کے حلقہ پی کے89سے نو منتخب ایم پی اوے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے یا پھر انہیں سینئر وزارت دی جائے تاکہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی اضلاع میں ناقابل تسخیر قوت بن جائے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک تحصیل خان ممند خیل کا کہنا تھا کہ بنوں میں سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی کوششوں سے تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن گئی ہے اور عمران خان نے اپنی تقریر میں بھی ملک شاہ محمد خان کا اپنا چیتا کہا تھا حالیہ عام انتخابات میں ملک شاہ محمد خان کی قیادت میں عمران خان کو این اے35بنوں سے اکرم خان درا نی کے مقابلے میں کامیابی ملی اور جے یو آئی کی20سالہ حکمرانی کا خاتمہ کیا گیا لہذا اگر عمران خان اور پی ٹی آئی قائدین چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں مذید اضافہ ہوجائے اور جنوبی اضلاع میں بھی تحریک انصاف مضبوط قوت بنیں تو ملک شاہ محمد خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنایا جائے یا پھر سینئر وزارت دی جائے جبکہ این اے35کے ضمنی الیکشن کا ٹکٹ ملک شاہ محمد خان کے بھائی اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک گلباز خان کو دیا جائے کیونکہ ملک شاہ محمد خان نے بنوں کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک شاہ محمد خان کو انکی خدمات کا صلہ دیا جائے تاکہ نہ صرف بنوں بلکہ جنوبی اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.