11

سکول کے سامنےبچوں کیلئے ٹریفک پولیس تعینات

بنوں میں سٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں صادق بلوچ نے بنوں ڈی آئی خان روڈ پر سکول کے بچوں کو باحفاظت سڑک پار کرانے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کردیے، ڈی آئی خان روڈ جو کہ بنوں کی مرکزی شاہراہ ہے، اور بہت زیادہ رش کی وجہ سے یہاں اکثر اوقات میں حادثات رونما ہوتے ہیں۔ جبکہ اسی روڈ پر نیو سبزی منڈی کے قریب متعدد تعلیمی ادارے واقع ہیں۔ جسمیں ہزاروں کی تعداد میں بچے زیرتعلیم ہیں ۔ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ان بچوں کی حفاظت کیلئے انچارج ٹریفک پولیس بنوں ایوب نواز کو ہدایت جاری کی کہ وہ نیو سبزی منڈی کے قریب سکول کے بچوں کو سڑک پارکرانے کیلئے ایک ٹریفک اہلکار کی ڈیوٹی لگائیں۔ جس پر انچارج ٹریفک پولیس نے ٹریفک اہلکار کی ڈیوٹی لگائی جو سکول کے اوقات میں بچوں کو باحفاظت سڑک پار کرانے کیلئے خدمات انجام دیتا ہے۔ عوامی حلقوں اور طلباء کے والدین نے اس اقدام پر ڈی پی او بنوں اور ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں