26

سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کی وضاحت مانگ لی

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق سےمتعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کرلی ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وزارت اور ادارے تحریری جواب داخل کریں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگتا رہا ہے، جب بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہے سیلز ٹیکس لگا دیا جاتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جب عوام کو ریلیف دینے کی باری آئے ٹیکس لگ جاتا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کس قسم کے ٹیکسز کا اطلاق ہوتا ہے؟ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کیا قیمتیں ہیں؟ یہاں پیٹر ولیم مصنوعات کی کیا قیمتیں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہمارے ریجن سے کم ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت سے قیمتوں کا موازنہ نہ کریں، کیا بھارت کے ساتھ ہمارا آئی ٹی میں کوئی مقابلہ ہے؟ عدالت نے متعلقہ اداروں سےپیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی کیس کی سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کر دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.