22

سنٹرل جیل بنوں میں خاتون ملازمہ پر جیل پولیس اہلکار کا تشدد

سنٹرل جیل بنوں میں خاتون ملازمہ عائشہ مسیح زوجہ عباس مسیح پر جیل پولیس اہلکار کا تشدد ۔خاتون کی سر پر اینٹ سے وار کرکے لہو لہان کردیا۔
ہسپتال منتقل ۔تھانہ ٹاؤن شپ میں خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کردیا۔ اہلکار گرفتار۔ جیل منتقل۔ ٹاؤن پولیس کے مطابق سنٹرل جیل بنوں میں سویپر کی پوسٹ پر ملازمت کرنے والی خاتون ملازمہ عائشہ مسیح زوجہ عباس مسیح نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ میں جیل کے اندر صفائی میں مصروف تھی کہ مجھے جیل آفیسر نے بلایا ۔وہاں سے جب میں واپس ہو کر گھر آگئی تو جیل پولیس اہلکارا ب ج نے آکر مجھے گالیاں دیکر بے عزت کیا اور مجھ پر تشدد کیا۔ اینٹ کو میرے سر پر مارا جس سے میرے سر پر چوٹ آئی اور مجھے گھر میں بند رکھا ۔جس پر میں نے ڈی پی او کو رپورٹ درج کرانے کیلئے درخواست کی ۔ٹاؤن پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں جیل منتقل کردیا ۔ میڈیا کو عائشہ مسیح نے بتایا کہ میرے ساتھ بہت ظلم کیا ہے اور یہ سابق جیل سپرٹنڈنٹ سمیع اللہ خان کا بندہ تھا اور اسی بناء پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.