24

سمیع الحق کے مدرسے کومزید فنڈ زدینا شرمناک ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو کےپی کی حکومت کی جانب سے مزید فنڈ دینے کو شرمناک قرار دے دیا ہے ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خبریں ہیں عمران خان کی حکومت نے مدرسہ حقانیہ کو مزید 27 کروڑ روپے جاری کیےہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت مدرسہ حقانیہ کو2016سے فنڈز جاری کررہی ہےاور اب تک 57 کروڑ روپے مدرسہ حقانیہ کو جاری کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نیا پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کے خون پر بنے گااور تحریک انصاف کی حکومت کایہ اقدام شرمناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.