35

سلویسٹر اسٹالون کی موت کی افواہ جھوٹی نکلی ،ریمبو کی تردید

سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ کے سپر اسٹار سلویسٹر اسٹالون کی موت کی خبریں گردش کرتی رہیں ،توہالی ووڈ کے جان ریمبو کو اپنی موت کی تردید خو د ہی کرنی پڑگئی اور کہا کہ ’موت کی افواہ بے بنیاد ہے‘۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر اسٹالون نے ٹوئٹر پر اپنی موت کی تردید کرتے ہوئے اپنی موت کی خبر کو بکواس قرار دیا اور کہاکہ ’ہاں ہاں میں زندہ ہوں ‘اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ زندہ ،خوش اور صحت مند ہیں ۔

قبل ازیںسوشل میڈیاپر کسی منچلے نے ہالی ووڈ کے جان ریمبو کی موت کی افواہ اڑا دی، جوجنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی ،مگر سلویسٹری اسٹالون کو اپنی موت کی تردید خود ہی کرنا پڑگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.