95

سلمان خان اور ان کے اہل خانہ ایک بار پھر مشکل میں ؟

دبنگ اداکار سلمان خان اوران کے اہل خانہ ایک نئی مشکل میں مبتلاہوگئے ہیں، ایک غیر رہائشی بھارتی جوڑے نےسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں پریشان کرنے سے ساتھ ساتھ انہیں ذہنی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر انہوں نے سلمان خان کو نوٹس بھی بھجوادیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے ’پنیول‘ میں جہاں سلمان خان کا فارم ہاؤس ہےوہیں ’کیتن ککڑ‘ نامی ایک شخص کی بھی زمین ہے جو 3 سال قبل امریکا سےبھارت آئے ہیں۔

کیتن ککڑ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ زمین 1996 میں خریدی تھی۔ زمین کی خریداری کے دوران انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان کی رضامندی جاننے کےبعد زمین خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، ککڑ نے بتایا کہ وہ جب امریکا سے بھارت آتے تھے تو اپنی زمین کا بھی چکرضرور لگاتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سلمان خان کے پڑوسی ہونےکی وجہ سے ان کے ساتھ ہمیشہ انتہائی اچھا سلوک کیا جاتا رہا لیکن جب سے وہ مستقل طور پر بھارت آئے ہیں اور اپنی زمین پر گھر بنانا چاہتے ہیں اس وقت سے سلمان خان کا رویہ ان کے ساتھ تبدیل ہوگیاہے۔ سلمان خان کی جانب سے انہیں مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔

سلمان خان اور ان کے اہل خانہ ایک بار پھر مشکل میں ؟
ککڑ نے مزید بتایا کہ اب یہ صورت حال ہے کہ زمین کے مالک ہونے کے باوجود ہم اپنی ہی زمین پر گھر نہیں بنا پارہےہیں۔

سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے باہر دروازہ بھی لگوالیا ہے اور اس طرح لگایا ہے کہ انہیں اپنی زمین پر جانے کے لیے مشکل کا سامنا ہے۔ جب مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے سلمان خان کے خلاف ان کی مدد کرنے کی کوشش کی تو اس کا تبادلہ کرادیا گیا۔

پنیول میں سلمان خان کے گھوڑوں کے لیے بجلی بھی ہے اور ہماری زمین کے لیے بجلی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے پہلے مدد کی یقین دہانی کرائی لیکن پھر بعد میں وہ بھی بدل گئے۔

ککڑ فیملی کی وکیل ’آبھا سین‘ کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کی فیملی بھارت کی بہت با اثر فیملی ہےجس کی وجہ سے ان کی کہیں بھی سنوائی نہیں ہو رہی۔ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم نئی فلم ’دبنگ، ری لوڈڈ‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.