107

سری دیوی کی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت کی جائیں گی

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کو پینٹنگ کا شوق تھا اور انہوں نے سونم کپور اور مائیکل جیکسن کی پینٹنگ بنائی تھی۔

سری دیوی ایکٹنگ اور ڈانسنگ کی ماہر تو تھیں ہی لیکن کم ہی لوگوں کویہ علم ہوگا کہ انہیں پینٹنگ کا بھی شوق تھا اور کافی عرصے سے وہ پینٹنگ کررہی تھیں۔

مائیکل جیکسن کی پینٹنگ میں سری دیوی نے ان کے کلاسک پوز کو کینوس پر اترا تھا۔

سونم کپور کی پنٹنگ میں بھی انہوں نے ان کی پہلی فلم سانوریہ سے ایک پوز بنایا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ ان کی ہاتھ کی بنا ئی ہو ئی پینٹنگ 8 سے 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.