38

سارہ رحمان کا جعلی چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز جعلی چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، مالک سمیت دو افراد کو موقع ہر گرفتارکیا. ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے پرانی سبزی منڈی فردوس کے قریب ایک فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے جعلی چائے بنانے میں استعمال ہونے والا چھلکا، کیمیکل۔ مکسچر اور دیگر مشینری کو قبضے میں لے لیا۔جبکہ فیکٹری سے تین ہزار کلو سے زائد جعلی چائے کو قبضے میں لیتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.