43

روٹی ،کپڑااورمکان کانعرہ شرک ہے: زاہد درانی

زاہد اکرم خان درانی نے روٹی ،کپڑااور مکان کانعرہ شرک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ روٹی ،کپڑااور مکان دینے والی پیپلز پارٹی نہیں صرف اللہ کی ذات ہے اسی طرح اے این پی کاخپلہ خاورہ خپل اختیار کا نعرہ بھی مسترد کردیا اور کہاکہ مٹی اور نظام دونوں اللہ کا ہے.
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یونین کونسل شمشی خیل کے ڈسٹرکٹ کونسلر پیر عبدالرحمن شاہ کی رہائش پرسولر ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر قاری عبداللہ ،قاری مستقیم شاہ ،جنوبی اضلاع کے ٹرانسپورٹ یونین صدر مقبول زمان اعوان ،تحصیل کونسلر ذبیخ اللہ ،سیکرٹری اطلاعات رضوان اللہ اعوان اور دیگر نے خطاب کیازاہد اکرم درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلامی نظریئے کی بنیاد پر آزادکیا گیا ہے یہی اسلامی درس جمعیت علماء اسلام دے رہی ہے ، ہمارے خاندان کا جینا مرنا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہے اُنہوں نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک اس صوبے پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے حکومتیں کی ہیں لیکن کسی جماعت نے بھی ضلع بنوں کو اپنے حقوق نہیں دیئے ہیں جب ایم ایم اے کی حکومت بنی تو ہمارے والد نے بنوں کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق دیئے اورریکارڈ ترقیاتی کام کئے ایم ایم اے کا دور ایک خوشحالی کا دورتھا ، اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے لیکن عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ خیبر پختونخواکے عوام پربیرونی قرضے کا بوجھ ڈال دیا ہے، کروڑوں روپے زیر تعمیر پشاور فلائی اوورآج کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ بھی کہا کہ نوے دنوں کی تبدیلی کہا چلی گئی ہے حقیقی تبدیلی ایم ایم اے کی دور میںآئی ہے پی ٹی آئیکی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے تحریک انصاف عالمی کام اور نہ ہی سیاست کرتی صرف خالی اعلانا ت تک محدودہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی چابی پرویز خٹک کے پاس نہیں بنی گالہ میں ہے شمشی خیل قوم غیرت مند اور جمعیت علماء اسلام کے ساتھ محبت کرتی ہے ہر فورم پر جمعیت علماء اسلام کی دوستی کی ہے اُنہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک تاریخ رکھتی ہے اور جمعیت علماء اسلام عالمگیر جماعت اور نظریئے کا نام ہے اُنہوں نے کہاکہ ملک کا اگلا وزیر اعظم مولانا فضل الرحمن ہوگااور صوبے کا وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی ہوگا آخر میں اُنہوں نے شمسی ٹیوب ویل کا بھی افتتاح کیا اور ڈسٹرکٹ ممبر پیر عبدالرحمن شاہ نے آنے والے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.