149

ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری

ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بنوں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے بنوں سٹی اور ڈومیل بازار میں مختلف گوداموں اور مارکیٹوں کا وزٹ کر رہے ہیں اور ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں/ گوداموں کو سیل کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے نے ماہ رمضان کیلئے ذخیرہ اندوزی روکنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے احکامات جاری کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے مصنوعی مہنگائی اور اشیائے ضروریات کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے تمام ایڈیشل اسسٹنٹ کمشنرز /پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بلاتفریق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ جن اشیاء کا گھریلوں عوام کے ساتھ براہ راست تعلق ہے اس کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں جو سستے داموں اشیائے ضروریہ خرید کر ذخیرہ کرتے ہیں اور مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرلیتے ہیں اوررمضان میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ عوام بھی نظر رکھے اور جہاں پر ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے ان کی نشاندہی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.