23

دوسروں میں دخل اندازی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں


دی بنوں- ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1بنوں سٹی میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے نعمت خداوندی ہے پاکستان کی ترقی وخوشخالی کیلئے ہم سب کو اختلافات بھلاکر اپنی اپنی ذمہ داریوں نبھانی ہوں گی 23مارچ عزم وہمت کی لازوال داستان ہے اگر ہم سب دوسرے کے کاموں میں دخل اندازی کے بجائے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھائیں اور دوسروں کو بھی اپنا کام کرنے دیں تو یہ ملک اپنے لئے جنت بناسکتے ہیں 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیئے کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد جو آزادی ہمیں ملی ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے پہلے سے زیادہ قربانیاں دیں گے23مارچ کو ہمارے بڑوں نے الگ ملک بنانے کا جو سچا خواب دیکھا تھا اسکی تعبیر ہمیں پاکستان کی صورت میں ملی ہے 23مارچ کا دن ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ خواب اور ارادے اگر سچے ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں بنوں میں بم دھماکے اور بد امنی اللہ کے فضل وکرم سے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں تحریک آزادی پاکستان کیلئے دی جانے والی قربانیوں کے بعد گذشتہ8سال تاریخ میں لکھے جائیں گے کیونکہ ان آٹھ،دس سالوں میں بنوں اور خیبر پختونخوا کے عوام سمیت پورے ملک کے40ہزار سے زائد افراد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن کی شمع اپنے خون سے بحال کی ہے جسمیں افواج پاکستان اور پولیس کی قربانیاں بھی شامل ہیں،آج اگر بنوں کے عوام مجھے عزت دیتے ہیں تو میں نے کوئی انوکھا کام نہیں کیا ہے نہ ہی اپنے جیب کے پیسوں سے عوام کیلئے کچھ کیا ہے بلکہ مجھے حکومت نے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ ایمانداری سے نبھارہاہوں اور یہ کام مجھ سے پہلے آفسران کو بھی کرنا چاہیئے تھا اور موجودہ آفسران کو بھی چاہیئے یہی طلباء کیلئے میرا میسج ہے کہ وہ نتیجے اور کسی کی مخلافت کی پرواہ کئے بغیر پڑھائی پر توجہ دیں کائنات خود آپ کیلئے راستے بنائیگی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بنوں شیردراز،ڈپٹی ایجوکیشن ٓفیسر اکرام اللہ خان،پرنسپل رحمان اللہ،سینئر ٹیچر ریاض خان،ٹیچر عبدالحفیظ قریشی نے بھی خطاب کیا اور ڈپٹی کمشنر بنوں کو بنوں میں جاری بیوٹی فیکشن آف بنون پراجیکٹ کو کامیابی سے جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے دوران سکولوں کے بچوں نے حمد،نعت شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ ملی نغمے اور یوم پاکستان کے حوالے سے مضامین بھی پیش کئے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بنوں اور دیگر آفسران کا تقریب میں آمد پر سکاؤٹس کے طلباء اور سکولوں کے بچوں نے پرتپاک پرجوش استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے سکول میں پرچم کشائی کی اور طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا جسکے احترام میں ڈپٹی کمشنر ارو تمام مہمان کھڑے ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.