11

دودھ کیلئے غیرمعیاری ڈرم استعمال کرنے پر ہزاروں روپے کا جرمانہ

بنوں ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان نے ڈی آئی خان سے بنوں آنے والے دودھ کے بڑے ٹرک جس میں 38ڈرم دودھ موجود تھا کو دودھ ٹیسٹ لیبارٹری میں چیک کیا ۔ 6مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور سارے ٹیسٹ رزلٹ 100فیصد صحیح نکلے اور کسی قسم کا کیمیکل دودھ میں نہیں پایا گیا ۔ لیکن دودھ کے ڈرم گندے اور معیاری نہ ہونے پر مالکان کو موقع پر 22300روپے جرمانہ کیا گیا اور رقم قومی خزانے میں جمع کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں