25

دبئی میں آئی پیڈ کی شکل کی عمارت اپنی مثال آپ

دبئی کو متعدد ایسی عمارات کے لیے جانا جاتا ہے جن کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، جیسے برج الخلیفہ، مگر وہاں اب ایسی بلڈنگ رواں سال عوام کے لیے کھولی جارہی ہے جو کہ دنگ کردینے والی ہے۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ جیمز لا نے آئی پیڈ کی شکل کی عمارت کو ڈیزائن کیا جو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اس عمارت کو دی پیڈ کا نام دیا گیا ہے، جو کہ 2006 سے دبئی کے بزنس بے میں تعمیر ہورہی ہے اور رواں سال کے آخر میں اسے کھول دیا جائے گا۔

اس عمارت کی تعمیر ٹیکنالوجی، سافٹ وئیر اور تعمیراتی پہلوؤں کے امتزاج سے کی گئی ہے اور ایسا اسٹرکچر تیار کیا گیا ہے جو وہاں رہنے والوں کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق ردعمل ظاہر کرے گا۔

24 منزلہ عمارت میں 231‘ذہین’اپارٹمنٹ ہوں گے جو کہ ورچوئل رئیلٹی پراجیکشن سے لیس ہوں گے اور دیواروں میں لوکیشنز بدلتی رہیں گی۔

سونے کے کمرے میں ایسے سنسر ہوں گے جو رہائشی افراد کی صحت کا رئیل ٹائم میں تجزیہ کرکے رپورٹس کو آئینے میں دکھائیں گے۔

اس عمارت میں لائٹس کے لیے ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو روشنی کا رنگ ڈوربیل، موبائل فون بجنے پر بدل دے گی یا کوئی پسندیدہ ٹی وی پروگرام شروع ہونے پر مخصوص رنگ کی لائٹ آن ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.