35

حکومت کا عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ( دی بنوں ) وفاقی حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ کر دیا، ان کی جگہ نئے رکن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

حکومتی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بتایا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے الگ ہونے کا کہا گیا تھا، ان کی جگہ نئے رکن کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔ ادھر وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہونا درست نہیں، اسی لئے حکومت نے عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دی بنوں نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عاطف میاں خود مستفی ہونے کے لئے رضامند ہو گئے تھے ۔ جس کے لئے وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر سے الگ الگ رائے معلوم کی . جبکہ حکومت نے ملک کے مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سے بھی رابطہ کیا۔ تمام مشاورت کے بعد عاطف میاں کو بھی وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.