24

حضورؐ کی شان میں گستخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہالینڈ میں حضورؐ کی شان میں گستخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں تاجر برادری،ٹرانسپورٹ تنظیموں کے رہنماؤں اور دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی نماز جمعہ کے بعد مال منڈی مسجد سے احتجاجی جلوس نکالا گیا جلوس کے شرکاء نے ہالینڈ کے خلاف نعرے بازی کی اور ختم نبوت چوک میں جمع ہوگئے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری،آل شاپ کیپر یونین کے صدر حاجی گل پیر،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک سلیم الرحمن،چیمبر آف کامرس کے صدر شاہ وزیر خان،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان،عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شیروز خان،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،اہل سنت والجماعت کے مفتی امین اللہ،حافظ طیب شاہ بخاری اور شعیب شاہ بخاری نے کہا کہ ہم اپنے سر کٹواسکتے ہیں لیکن حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ہیں کوئی بھی مسلمان اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا ہے جب تک وہ حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی پر احتجاج نہ کریں مقررین نے نو منتخب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہایلنڈ کے سفیر کو ملک بدر کریں اور ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے ہالینڈ سے مطالبہ کریں کہ وہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے کو انجام تک پہنچائیں کیونکہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور آج تک مسلمانوں نے کسی مذہب کے مذہبی رہنما کی شان میں گستاخی نہیں کی ہے لیکن کفار بار بار ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں انہوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آپسمیں متحد ہوجائیں اور کفار کی سازشوں کو ناکام بنائیں کیونکہ اس قسم کے گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ رکوانے کیلئے سب کو ایک ہونا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.