31

حافظ جی جامع مسجد وعیدگاہ کی تعمیر نو کا آغاز

کروڑ روپے کی لاگت سے بنوں کے مرکزی جامع مسجد وعیدگاہ حافظ جی کی تعمیر نو اور توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا اس موقع پر بکرے کا صدقہ دیکر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا خپارے کی مدد سے پرانی عمارت کی مسماری سے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا قبل ازیں مسجد کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ملک مقبول خان منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک مقبول خان،نائب صدر حاجی بہرام شاہ،نائب صدر زاہد اللہ،جنرل سیکرٹری مولوی محمد سلام،پریس سیکرٹری مفتی عظمت،خزانچی حاجی محمد آیاز خان،نائب زین العابدین،فضل الرحمن ،مولوی فرمان اللہ،حافظ قاری گل نظر دین ودیگرممبران نے کہا کہ تاریخی مسجد کی توسیعی اور تعمیر نو کا منصوبہ چھ سال قبل شروع ہونا تھا لیکن کچھ تنازعات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور آج اللہ کے فضل سے جدید طرز تعمیر پر 28کروڑ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے جو کہ عوام اور مخیر حضرات کے چندوں سے مکمل کیا جائیگا اس موقع پر کمیٹی ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دن رات محنت اور ڈور ٹو ڈور چندہ کرکے مسجد کا منصوبہ مکمل کیا جائیگا اور یہ مسجد انشاء اللہ بنوں ہی نہیں خیبر پختونخوا میں بھی مثالی مسجد ہوگی جسمیں ہزارون نمازیوں کیلئے نماز کی گنجائش ہوگی اس موقع پر مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جبکہ بکرے کا صدقہ دیکر اجتماعی دعا سے تعمیراتی کام اور پرانی عمارت کی مسماری کا کام شروع کردیا گیا کمیٹی نے عوام اور مخیر حضرات سمیت مرکزی وصوبائی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے زکوٰۃ اور صدقات مسجد کی تعمیر کیلئے دیکر صدقہ جاریہ میں حصہ اور اپنے لئے جنت میں گھر تعمیر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں