153

جے یو آئی میں نظریاتی کارکنوں اور علماء کرام کو دیوار سے لگایا گیا

جے یو آئی کے رہنما اسماعیل تاجی خیل نے جمیعت علماء اسلام سے35سالہ رفاقت توڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب پی ٹی آئی پی کے88کے امیدوار پختون یار خان کی قیادت میں منعقدہ ہوئی جسمیں ڈسٹرکٹ ممبر ملک ظفر حیات خان سمیت علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسماعیل تاجی خیل نے بمع خاندان اور ساتھیوں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے ہر قسم کی جانی ومالی حمایت کا اعلان کردیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے88کے امیدوار پختون یار خان نے کہا کہ دوسری پارٹیوں پر تنقید کرنے والی جے یو آئی اپنے کارکنوں کے ساتھ انصاف نہ کرسکی جے یو آئی میں نظریاتی کارکنوں اور علماء کرام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اللہ تعالیٰ نے بنوں کے عوام کی سن لی ہے اور عمران خان کو بنوں سے الیکشن لڑنے کیلئے بھیجا ہے جو کہ منتخب ہوکر انشاء اللہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور جس طرح انہوں نے کمزور صوبائی حکومت میں بنوں کیلئے اربوں کے منصوبے منظور کئے وزیر اعظم بن کر بنوں کے عوام کو سیاست سے بالاتر ہوکر بنوں کے عوام کو گھر گھر حقوق پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ شمولیتی تقریبات کا سلسلہ الیکشن تک جاری رہیگا پی ٹی آئی بنوں میں مضبوط قوت بن چکی ہے اور 25جولائی کو مخالفین کو پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اندازہ ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.