35

جے یو آئی اسلام کے نام پر سیاست کرتی ہیں: ملک عدنان

آمندی حنیف میں درجنوں خاندانوں نے جمیعت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے این اے35عمران خان جبکہ پی کے90پر ملک عدنان خان کی حمایت کا اعلان کردیا اسرار نواز خان کی قیادت میں ملک سلمان خان بنگش،میر محبت خان،اسرار نواز خان،عبدالستار خان،ملک خیر اللہ خان،سمید اللہ شاہ،احمد جان،رحمت اللہ،نصیب اللہ،ماسٹر دلنواز،ملک واحد اللہ خان،مراد علی خان،شاہ براز خان،سخی نور جان،حمیم خان،اقبال خان،اصغر علی خان،عرفان اللہ خان،فہیم ودیگر مشران نے جے یو آئی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا.

اس موقع پر شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے ملک ناصر خان ،پی کے90کے امیدوار ملک عدنان خان اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک عصمت اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ملک سے غربت،بیروزگاری،کرپشن اور بد امنی ختم کرنے کیلئے سیاست کے میدان میں نکلے ہیں اور اس کا عملی ثبوت انہوں نے اپنے پانچ سالہ صوبائی حکومت میں دیا ہے ہمارے ملک میں پانی،بجلی،گیس،معدنیات،جنگلات،پہاڑوں،دریاؤں اور تمام قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں کمی اگر ہے تو ایماندر،مخلص،نڈر اور عوام دوست لیڈر کی کمی ہے اور عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو کہ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سے عوام نے منہ موڑ لیا ہے کیونکہ جے یو آئی والے اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں لیکن اسلام کیلئے اسمبلی فلور پر ایک لفظ ادا نہیں کیا بلکہ الٹا ختم نبوت ترمیم میں مسلم لیگ حکومت کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ میں بنوں کے اسلام پساند عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ختم نبوت ترمیم پر پنجاب کے لوگوں نے نواز شریف کو جوتے مارے،خواجہ آصف پر سیاسی پھینک دی اور احسن اقبال پر گولی چلاکر حضرت محمدؐ سے محبت کا حق ادا کردیا بنوں کے عوام کم از کم 25جولائی کو جے یو آئی والوں کے خلاف ووٹ استعمال کرکے حضرت محمدؐ سے محبت کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ بنوں میں گذشتہ20سالوں سے جے یو آئی کی حکمرانی ہے وزیر اعلیٰ جے یو آئی کا ہوتا ہے ،وفاقی وزیر،ایم این اے،ایم پی ایز،ضلعی اور تحصیل حکومتیں انکی ہوتی ہیں لیکن اسکے باوجود بنوں کھنڈرات میں تبدیل تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے بنوں کے عوام پر رحم کرتے ہوئے تمام سڑکیں تعمیر کیں اب جبکہ عمران خان بنوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں تو اکرم درانی پیسوں سے عوام کا ضمیر خرید رہے ہیں اور پانچ سالوں میں جو عوام کا حق جمع کیا تھا وہ پریشر پمپس اور ٹرانسفارمروں کی صورت میں سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہے ہیں لہذا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ عوام کا حق ہے جے یو آئی والوں سے نقدی،پریشر پمپس،بجلی ٹرانسفارمر بھی لیں اور ووٹ بھی اپنے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کو دیں تاکہ 70سالہ محرمیوں کا ازالہ ہوسکے اور یہ پاکستانی قوم کیلئے اور بنوں کے عوام کیلئے اپنی تقدیر بدلنے کا آخری موقع ہے انشاء اللہ تحریک انصاف کو ووٹ دیکر کبھی نہیں پچھائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.