33

جھوٹوں کامیلہ لگےتوسب سے بڑاتاج عمران خان کوپہنایا جائیگا،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹوں کامیلہ لگے توسب سے بڑاتاج عمران خان کوپہنایا جائے گا،مولانا صاحب فاٹاکوکے پی کوضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں،مولانا صاحب آپ کوعوام سے کیادشمنی ہے؟دوسروں کوچابی والا کھلوناکہنے والا اپنی چابی ڈھونڈ رہا ہے۔انہوں نے آج بنوں میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں کہ صحت کاایسا نظام ہے کہ کوئی بیمار نہیں۔
عمران خان نے پانچ سالوں میں ایک ہسپتال نہیں بنایاجبکہ میں نے پانچ ہسپتال بنائے ہیں۔اگرجھوٹ کامیلہ لگایا جائے توسب سے بڑاتاج عمران خان کوپہنایا جائے گا۔عمران آپ نے صرف جھوٹ اور گالی کایوٹرن لیا ہے۔کے پی میں روزگارہوتا تولوگ دوسرے مقامات پرکیوں جاتے؟انہوں نے کہاکہ مولاناصاحب آپ کوعوام سے کیادشمنی ہے؟پیپلزپارٹی کی پچھلی حکومت نے فاٹا اصلاحات کاپروگرام دیا لیکن کیافاٹا کوووٹ کا حق دیاگیا؟ مولانا صاحب فاٹاکوکے پی کوضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔
مولانا صاحب آپ لوگوں کے حقوق کیوں سلب کررہے ہو۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے عوام کیا کیا ہے؟ کیا نئے کے پی میں تبدیلی آئی ،کرپشن ختم ہوئی اور غربت ختم ہوگئی ہے؟کے پی کیا ہرشخص کوانصاف ملا ہے؟انہوں نے کہاکہ بنوں والوکیا آپ نے ایک ارب درخت دیکھے ہیں؟ بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک ہفتہ پہلے دوسروں کوچابی والا کھلوناکہنے والا اپنی کھوئی ہوئی چابی کوڈھونڈ رہا ہے۔میاں صاحب نے 18ویں ترمیم میں خیبرپختونخواہ کی شناخت بحال کرنے کی مخالفت کی تھی۔لیکن پیپلزپارٹی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ میاں صاحب کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردیا۔ن لیگ نے پچھلے پانچ سالوں میں مسلسل کوشش کی کہ اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کوواپس لیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.