158

’جو کہا، اس پر کوئی افسوس نہیں‘

بھارت کے معروف سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارت میں جاری اپنے خلاف تنقید پر کہا ہے کہ ’ جو کچھ کہا تھا، اس پر با لکل بھی افسوس نہیں ہے‘

چند روز قبل بھارتی معاشرے پر کڑی تنقید کرنے پر نصیر الدین شاہ کو غدار کہا جا رہا ہے۔ واضح رہے نصیر الدین شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ’بھارت میں انتہا پسندی کا ’زہر ‘پھیل چکا ہے جسے اب قابو کرنا مشکل ہے۔یہاں گائے کے کاٹنے پر تو ایکشن ہو تا ہےمگر ایک انسان قتل کر دیا جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔ ‘جس کے بعد انتہا پسند ہندو جماعتوں نے ان کو غدار قرار دیتے ہوئے دھمکانا شروع کردیا۔

’آج کے بھارت میں بچوں کے لئے خوفزدہ ہوں‘

بھارتی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غدار کہنے کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں جو مجھ سے منسوب کی گئیں ۔

بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کو بے نقاب کرنے والے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کو اجمیر لٹریچر فیسٹیول کا افتتاح کرنے سے بھی جبری طور پر روک دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.