19

جمعیت طلبہ عربیہ بنوں کے زیراہتمام ایک روزہ ختم نبوت کانفرنس

جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمن عباسی منگل کو 2بجے بنوں میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کریں گے.
ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ عربیہ بنوں کے منتظم مولانا طفیل نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت طلبہ عربیہ بنوں کے زیراہتمام ایک روزہ ختم نبوت کانفرنس کا لیڈی پارک بنوں میں انعقاد کیا گیا ہے جس میں جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ عبید الرحمن عباسی ،تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا مفتی امتیاز ،جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم مولانا شمشیر اوردیگر ضلعی قائدین شریک ہوں گے.
کانفرنس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے اُنہوں نے بنوں کے علماء کرام ،طلباء اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.