143

جماعت اسلامی رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ملک طفیل جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک طفیل پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے ملک طفیل کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملک طفیل کی کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.