25

جج محمد بشیر کو مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی

سیکرٹری قانون نے سپریم کورٹ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی۔

سپریم کورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا نوٹس لیا تھا اور سیکرٹری قانون کو طلب کرتے ہوئے جواب مانگا تھا۔

عدالت کے روبرو پیش ہو کو سیکرٹری قانون آج عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ چند روز میں جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے گی۔

دوران سماعت سیکرٹری قانون نے بتایا کہ 26 فروری کو جج محمد بشیر کی توسیع کی سمری موصول ہوئی جسے وزیراعظم سیکرٹریٹ بھیج دیا گیا ہے جو 12 مارچ سے قبل منظور ہوجائے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سمری سے متعلق 10 مارچ تک پیشرفت سے آگاہ کریں اور اگر سمری منظور کرلی گئی ہے تو 10 مارچ تک نوٹیفیکیشن جاری کریں۔

واضح رہےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت 13 مارچ کو پوری ہورہی ہے اور پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں انہیں 6 ماہ کے اندر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنا ہے جس کی ڈیڈ لائن بھی 13 مارچ ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.