44

تھیلیسیمیا سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں

دی بنوں: ضلعی انتظامیہ بنوں کی کوششوں سے تھیلیسیمیا سنٹر ٹاؤن شپ میں ٹرانسفر ہونے کے بجائے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں ٹرانسفرکے احکامات جاری ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو واٹس ایپ اور فیس بک پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی کہ زنانہ ہسپتال بنوں سے تھیلیسیمیا سنٹر ٹاؤن شپ تبدیل کیا جارہا ہے جہاں پر تھیلیسمیا کے مریضوں کا پہنچنا مشکل ہوگا چونکہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو بار بار خون دینا پڑتا ہے جس کیلئے بنوں سٹی میں نزدیک ترین جگہ مختص کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے سیکرٹری ہیلتھ کو لیٹر لکھا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کو تھیلیسیمیا سنٹر کیلئے موزوں قرار دیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے تھیلیسمیا سنٹر کو زنانہ ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں سٹی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
وکلا ء سماجی رہنمائوں کی کوششیں رنگ لے آئی وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے دور دراز علاقہ میں منتقل شدہ تھیلیسیمیا سنٹر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل ہونے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کردیئے تقریباً ایک ماہ قبل بنوں شہر میں واقع وومن اینڈچلڈرن ہسپتال بنوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ دوست محمد خان نے تھلیسیمیا سنٹر کو بنوں شہر سی15کلو میٹر دور کے جی این کمپلیکس منتقل کیا جس پر سینئر قانون دان عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ میں مریضوں کے مشکلات کے پیش نظر رٹ دائر کی اور عوامی سطح پر سیاسی وسماجی رہنمائوں کو متحرک کیا کہ مذکورہ سنٹر کی منتقلی سے بنوں لکی مروت شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں کے ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا اور اس منتقلی کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کی جنکی منتقلی پر عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کی گئی تھی لیکن اسکے بائوجود سنٹر کو تبدیل کردیا گیا جسکی وجہ سے بیماری میں مبتلا اور انکے رشتہ داروں سمیت بلڈ ڈونرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور لوگوں نے بھی ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو واٹس ایپ اور فیس بک پر شکایات پہنچائے اور اس تکلیف سے آگاہ کیا کہ زنانہ ہسپتال بنوں سے تھیلیسیمیا سنٹر ٹائون شپ تبدیل کیا جارہا ہے جہاں پر تھیلیسمیا کے مریضوں کا پہنچنا مشکل ہوگا چونکہ تھلیسیمیا کے مریضوں کو بار بار خون دینا پڑتا ہے جس کیلئے بنوں سٹی میں نزدیک ترین جگہ مختص کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے سیکرٹری ہیلتھ کو لیٹر لکھا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کو تھیلیسیمیا سنٹر کیلئے موزوں قرار دیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے تھیلیسمیا سنٹر کو زنانہ ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں سٹی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.