26

تھانہ ہوید ایس ایچ او کے کمرہ سے ایک کلو چرس بر آمد

بنوں پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کے کمرہ سے ایک کلو چرس بر آمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہوید کے ایس ایچ او فرخان جاوید کے دفتر پرچھاپہ مارا اس دوران ان کے کمرے سے ایک کلو چرس بر آمد کر لی ڈی پی او نے فوری طور پر ایس ایچ او کو لائن حاضر کر دیا اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنوںسپورٹس کمپلیکس میں تاریخی جلسہ میں کارکنوں کی طرف سے جواب ملا تھا کہ پولیس کا نظام ٹھیک نہیں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے میں آئینی طور پر چار دن باقی ہیں مگر محکمہ پولیس کا اب بھی یہ حال ہے کہ قانون کے رکھوالے خود مجرم بن گئے اور ان سے منشیات بر آمد کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.