46

تمام مسائل کے حل کیلئے فوری عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا،صوبائی وزیر

صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے وزیر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات ہیں کہ آپ لوگوں کی جانب سے جتنے بھی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اس پر فوری عمل در آمد یقینی بنایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شمالی وزیرستان کی تاریخ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کے دوران کیا، جس میں شمالی وزیر ستا ن کی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ایم پی اے ملک شاہ محمد خان بھی موجود تھے۔

اُ نہوں نے موقع پر ہی پرائمری سکولوں کی مڈل میں اپ گریڈ یشن اور مڈل ٹوہائی اور ہائی ٹو ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈیشن کا اعلان کیا اور ساتھ میں ہی ڈی ای او شمالی وزیرستان کو سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کابھی حکم جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.