34

تمام ریڑھی بانوں، تجاوزات کرنےوالوں کیلئے آخری وارننگ دیتے ہے: ڈپٹی کمشنر بنوں


دی بنوں – محمد علی اصغر نے تمام ریڑھی بانوں اورعارضی طور پر سڑک کے بیچ کاروبار کرنے والے کیلئے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو سڑک تنگ کرتے ہوئے اور راہ گزار کیلئے رکاؤٹ بنتے ہوئے پکڑا گیا توان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.
ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے خصوصی طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے تجاوزات ہٹانے میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا اور سارے تجاوزات از خود ہٹائے اب عارضی طور پر سڑک کے بیچ کاروبار کرنے والے جو ٹریفک کے بندش کا باعث بنتے ہیں خاص طور پر ٹانچی بازار ، پرانے سبزی منڈی، لکی گیٹ ، غلہ منڈی ،نیوی بس اڈہ کے ریڑھی بانوں اور مرغ منڈی میں پنجرے رکھنے والوں کو مکمل طور پر خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے سڑک کے بیچ ، نالیوں کے اوپر رکھے گئے تڑوں اور پنجروں میں کاروبار کرنے والوں آخری وارننگ کے طور پر بیان جاری کیا ہے اگر اس کے بعد کسی کوپکڑا گیا سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.