38

تعلیم ہی ہماراکل کا روشن مستقبل ہوسکتی ہے: وائس چانسلر


یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلروڈین آف سائنسزپروفیسرڈاکٹرسلطان محمود نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ہماراکل کاروشن مستقبل ہوسکتی ہے ،جن قوموں نے تعلیم پرتوجہ دی وہ آج پوری دنیامیں سرخروہوکرزندگی کے میدان میں ترقی کی منازل طے کررہی ہے ،مسلمانوں جب عروج پرتھے توپوری دنیاسے حصول علم کے لئے والدین اپنے بچوں کواسلامی ممالک بھیجتے تھے ، جب سے ہم علم سے غافل ہوئے تومسلم دنیا پستی کی طرف چلے گئی ۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے بنوں آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلروڈین آف سائنسزپروفیسرڈاکٹرسلطان محمود،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹراورنگزیب خان،پروفیسراطلس خان ،ضلع کونسل میں سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملک شکیل خان اورڈائریکٹرایپکس گرائمرسکول نے نیازعلی نے کی۔
اس موقع پربنوں پریس کلب کے صدرمحمدعالم خان ،آئی ٹی کے ڈاکٹرناصرگل بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ بنوں کی تعلیمی میدان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی صحیح معنوں میں خدمت کررہے ہیں ۔آخرمیںسکول میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.