14

تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں: اکرم درانی

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی نہیں کر سکتامعاشرہ میں بہتر تعلیم نظام کیلئے بہتر معیشت کا ہونا ضروری ہے جس میں مرد و خواتین دونوں کا اہم کردار ہے جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہوتی ہیں وہاں کے ماحول ،بچوں کی تربیت ،معاشی نظام میں جاہل معاشرے کی نسبت نمایاں فرق ہوتا ہے.
پشتون خطہ میں علاقائی روایات اور مقامی ثقافت کی وجہ سے خواتین کو تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات درپیش تھی کیونکہ اکثر والدین اپنے بیٹیوں کو مردوںکیساتھ پڑھانے پر رضا مند نہیں تھے مگر یہ دن ہمارے لئے قابل فخر اور خوشی کا ہے کہ بنوں ریجن میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں میں طالبات کیلئے علیحدہ وویمن کمپس کے قیام کے بعد باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس پر ہم صدر مملکت ممنون حسین کے شکرگزار ہیں وویمن کیلئے علیحدہ کیمپس کے قیام سے اس خطے کے خواتین کی تعلیم سے محرومی کا خاتمہ یقینی بن گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن کیمپس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ ،رجسٹرار بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سردراز ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود ،ڈائریکٹر آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب ،ڈائریکٹر فنانس حافظ صدیق ،ٹریژر محمد شکیل کوارڈینٹر وومن کیمپس تنزیلہ فاطمہ ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جاوید خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل (ر) محمد نثار خان ،ڈاکٹر ناصر گل ،پبلک ریلیشن آفیسر بشیر احمد سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ طلباء و طالبات سے ہماری بہت ساری اُمیدیں اور توقعات وابستہ ہیں کیونکہ یہی ہمارا مستقبل ہے اور ان کے ساتھ ہمارے ملک کا ترقی یافتہ مستقبل جڑا ہوا ہے ان کی بہتر ذہن سازی اور معیاری تعلیم دینے میں ایڈمنسٹریشن کا اہم کردار ہیں دنیا کے مقابلے لا کھڑا کرنا ان کی ذمہ داری ہے کیونکہ آج مقابلے کا دور ہیں دیگر اقوام کا مقابلہ تعلیم ہی سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم عام کرنے اور صحت کے سہولیات کی فراہمی کیسا تھ ساتھ معیشت کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں حال ہی میں بنوں ایئر پورٹ کی انٹر نیشنل کئے جانے کی منظوری مل گئی اسی طرح بنوں کو سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا ہے.
جس سے خطے کی معیشت کی بہتری کو معاونت ملے گی سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بنوں کو اکنامک زون کی منظوری کے ساتھ ساتھ ڈومیل سے رنگین آباد تک د و رویہ سڑکیں تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جس پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا جو کہ اصل تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین نے دورہ بنوں کے موقع پر بنوں یونیورسٹی میں خواتین کیلئے علیحدہ کیمپس ،بینور کینسر ہسپتال بنوں کیلئے 50لاکھ روپے کی منظور ی سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کے اعلانات کئے تھے جبکہ ان تقریبا ت کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ وپے بھی جاری کئے تھے مگر صدر مملکت کے دورہ کے بعد یونیورسٹی کو سیاسی اکھاڑا بنا دیا گیا عمران خان بھی بنوں یونیورسٹی آئے ان کو دیا تو کچھ نہیں اُ لٹا پٹرول اور کھانے و دیگر اخراجات کی مد میں تقریباً56لاکھ روپے بھی یونیورسٹی کو ادا کرنے پڑے یونیورسٹی کوئی سیاسی اکھاڑا نہیں بلکہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کیلئے ہر کوئی غیر سیاسی طور پر آئے جس کے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں ٹرانسفارمر اور آبنوشی منصوبے کے ذریعے ہمارے قوم کو ورغلا رہے ہیں لیکن ہمیں ان چیزوں سے زیادہ ضرورت تعلیم ،صحت اور بہتر معیشت کی ہے اس سرزمین کے ساتھ ہر دور میں زیادتی ہوئی ہے ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے انتخابات میں لوگوں کو چاہئے کہ وہ ووٹ کا مطالبہ کرنیو الوں سے پوچھیں کہ انہوں نے قوم اور اس سرزمین کو کیا دیا ہے کس بنیاد پر وہ ہم سے ووٹ مانگ رہے ہیں اساتذہ کو بھی چاہئے کہ وہ طلباء و طالبات کو حق چھیننے کی تربیت دیں انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی میں سول انجینئر نگ ،لاء اور جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کھولنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ طلباء و طالبات کو تعلیم کے حصول کیلئے کسی دوسرے شہر میں نہ جانا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں