25

تعلیمی بورڈ بنوں میں بھرتی ہونے والے مختلف کیڈرز کے 17 افراد میں تقرری کے اعلامیہ تقسیم

ترجمان دی بنوں:

تعلیمی بورڈ بنوں میں بھرتی ہونے والے مختلف کیڈرز کے 17 افراد میں تقرری کے اعلامیہ تقسیم کردی گئی اس موقع پر بورڈ ہذا کے ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ انیڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں جہانداد خان مروت نے کہا کہ بنوں بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرٹ کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اہلکاروں میں تعیناتی کے لیٹر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے سیکرٹری وکنٹرولر امتحانات حیدر زمان وزیر ، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفیسر انعام اللہ شاہ، اسسٹنٹ کنٹرولر رفیع اللہ خان وزیر ، اکاؤنٹ آفیسر فاروق خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے بنوں بورڈ کے تمام معامالت کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلانے کی تہہ کر رکھا ہے حالیہ بھرتیوں میں حکومتی پالیسی کے مطابق میرٹ کی بنیاد اور این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی اور اس میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی کی ہے اور نہ کسی کے ذریعے کی گئی ہیں اور نہ کسی کو ترجیح دی ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں ک این ٹی ایس سے کامیابی کے بعد ایک اعلی سطح کمیٹی نے سکورٹنی کی ہے اور مکمل چھان بین اور تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد اج ہم ان کی تعیناتی کے لیٹر دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی ان بھرتیوں کے حوالے سے کسی کو کوئی شک و شبہ ہو تو رابطہ کر سکتے ہیں ہم ان کو جواب دہ ہونگے اور ان کو مطمئن کر سکتے ہیں انہوں نے نئے بھرتی ہونے والوں پر زور دیا کہ جس طرح ان کو بغیر رشوت اور سفارش کے بھرتی کیا گیا ہے اور وہ بھی بنوں بورڈ میں میرٹ ہی کو سامنے رکھتے ہوئے کام کریں اور بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر بھرتی ہونے اسسٹنٹ ڈائریکٹریس سپورٹس ، جونیئر کلرک اور کمپیوٹر آپریٹر کی پوسٹوں پر تعینات ہونے والے 17 اُمیدواروں میں تعیناتی لیٹر تقسیم کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں