34

ترقیاتی فنڈز عوام کے ذریعے خرچ کئےجائینگے: خالد ریاض


دی بنوں ۔ ویلج کونسل خواجہ مد کے ناظم اور کونسلروں کے مابین فنڈز تنازعہ کے سلسلے میں مقامی قائدین کی موجودگی میں جرگہ منعقد ہوا جو کہ کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا۔ ویلج کونسل خواجہ مد منڈان کے ناظم ملک خالد ریاض خان نے کھلی کچہری میں اپنے ترقیاتی فنڈز عوام کے ذریعے خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔ دیگر ممبران نائب ناظم عابد خان،عمر خطاب ،پی ٹی آئی کے رہنما اقبال جدون،محمد روشان خان،عمران شمشی خیل سمیت دیگر کونسلروں اور مشران علاقہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں کونسل کے ممبران نائب ناظم عابد،عمر خطاب ودیگر کونسلروں نے ترقیاتی فنڈز پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر ناظم ویلج کونسل ملک خالد ریاض خان نے کہا کہ یہ فنڈز قوم کی امانت ہے اسے نہ میں خود کھاؤں گا نہ ہی کسی اور کو کھانے دوں گا اور یہ فنڈز میں قوم کے حوالے کرتا ہوں قوم اسے عوام کے فلاح وبہبود پر خرچ کرے ہمیں اللہ نے بہت کچھ دیا ہے اور ذاتی جیب خرچ سے بھی عوام کی خدمت کی ہے اس موقع پر جرگہ مشران نے فیصلہ کیا کہ وہ تنازعہ کے حل اور فنڈز کے استعمال کیلئے کمیٹی بنائیگی اور ناظم سمیت تمام ممبران کے تحفظات دور کرکے منصفانہ طریقے سے فنڈز کو استعمال میں لایا جائیگا ۔کیونکہ ناظم اور تمام ممبران کو عوام نے خدمت کیلئے منتخب کیا ہے اسلئے اس فنڈکو جمہوری انداز میں خرچ کیا جائیگا ۔جرگہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی تمام ممبران کے تحفظات دور کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.