13

تحریک عدم اعتماد کیخلاف دوبارہ کورٹ میں چیلنج کرینگے: ناظم

محکمہ بلدیات ضلع بنوں کے سپر وائزر ابرار خان ، سیکرٹری شمائل خان کی براہ راست نگرانی میں ناظم ، نائب ناظم کے عدم اعتماد کے خلاف ووٹنگ ہوئی، اپوزیشن لیڈر حاجی محمد جہانگیر خان ، جنرل کونسلرز انعام خان ، زوہیب سیف خان ،ناہید بوستان خان ، ہدایت اللہ خان،ظفر علی خان ظفری اقلیتی ممبر سویندر ناتھ ، کسان ممبر عرفان خان ، اور خواتین ممبر نے ناظم اور نائب ناظم کے خلاف اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ناظم حاجی اسماعیل خان کے ساتھ نائب ناظم غلام فرید نیازی ، جنرل کونسلر زاہد خان ، کسان ممبر سہیل محمود خان عرف منان خان ، اور زوجہ عبد العنی نے ووٹ کاسٹ کیا، دوسری طرف ناظم حاجی اسماعیل نے عثمان ہائی کورٹ ایڈوکیٹ کے تواسط سے پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں 30جنوری2018رٹ دائر کی تھی جس میں عدم اعتماد پر عدالت سے حکم امتناہی کی درخواست کی گئی تھی پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ نے اپوزیشن لیڈر حاجی جہانگیر خان اور دوسرے ممبران کو نوٹس جاری کرتے ہوئی12فروری2018کو ریکارڈ کے ساتھ عدالت طلب کیا جبکہ عدالت عالیہ نے مذکورہ ووٹنگ کی کاروائی کو 12فروری تک روک کر کسی قسم کی عمل در آمد نہ کرنے کی حکم دیا ،عدم اعتماد کے ووٹنگ کے بعد ناظم حاجی محمد اسماعیل نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حاجی محمد جہانگیر خان سمیت 8ووٹ کاسٹ ہوئے اور خواتین ووٹ کو 4:15منٹ پر ووٹ کاسٹ کیا گیا اور خواتین ممبر کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی اوریجنل کاپی موجود نہیں تھی اس کے علاوہ دفتری ٹائم کے بعد ووٹ کاسٹ کیا گیا جس کو ہم دوبارہ چیلنج کرکے عدالت میں دوسری رٹ دائر کرینگے ،اس تمام کاروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات عبد الحسین شاہ ، پولیس کی نفری اور میڈیا ، خفیہ ایجنسی کے اہلکاران بھی موجود تھے دیکھتے کہ اس عدم اعتماد کی قانونی پوزیش کیا ہے اور12فروری2018کو پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ کیا فیصلہ سناتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.