25

تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

پاکستان میں ہونے والے 11 ویں عام انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، یہ نتائج مختلف پولنگ اسٹیشن سے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کوآرٹی ایس سےنتائج موصول ہونےکاسلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کے 26فیصدپولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج سامنے آئے ہیں۔

موصولہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف109نشستوں سےآگے،جب کہ ن لیگ اب تک68نشستوں کےساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔

پیپلز پارٹی کو 37 نشستوں پر مخالف امیدواروں سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ آزاد امیدوار 20 حلقوں میں، جب کہ ایم کیو ایم کو06 حلقوں پر برتری حاصل ہے اور ایم ایم اے کو 08 حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

این اے 31 سے اے این پی کے امیدوارغلام بلور نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، غلام بلور شکست تسلیم کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے۔

پہلا مکمل نتیجہ : پی پی 201 سے تحریکِ انصاف کے مرتضٰی اقبال 44221 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار 33 ہزار ووٹ لے کر ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.