78

تاجر تنظیموں کا مولانا سید نسیم علی شاہ کی حمایت کا اعلان

ضلع بنوں کی تاجر تنظیموں اور آل موبائل فون ڈیلرز ایسوسی ایشن بنوں نے این اے35بنوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں پریس کلب بنوں میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک سلیم الرحمن، آل موبائل فون ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر سید نیک جہان شاہ،جنرل سیکرٹری راقیباز خان ودیگر رہنماؤں نے این اے35کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے.
انہین بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے جانی ومالی قربانی دینے کا اعلان کیا اور توقع ظاہر کی کہ ٹیکسوں میں کمی،ناجائز ٹیکس ختم کرنے،سپورٹس کی تعمیر شدہ دکانیں جلد کھلوانے اور بنوں کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مولانا نسیم علی شاہ اور پی ٹی آئی کے قائدین بھرپور کردار ادا کریں گے ہواؤں کا رخ بتارہا ہے کہ مولانا نسیم علی شاہ کی جیت یقینی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این اے35کے امیدوار مولانا سید نسیم علی شاہ نے حمایت کرنے پر ضلع بنوں کی تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بنوں کے برے دن اب گزر چکے ہیں اور ترقی کے دن آنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے بات کی ہے ارو انشاء اللہ سابقہ دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ورکرز ویلفیئربورڈ کے2250سے زائد ملازمین کو مستقل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایئرپورٹ کے جھوٹے اعلانات کئے تھے لیکن وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ ایئرپورٹ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت تعمیر کریگی کیونکہ نواز شریف نے بغیر فنڈز کے ہر جگہ انٹر نیشنل ایئرپورٹ بنانے کے اعلانات کئے تھے اور دو سالوں میں اس پر کوئی عملی کام شروع نہیں کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور ہم تاجر برادی کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے تقریب سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان،جنرل سیکرٹری وحید خان،جے یو آئی کے سابق ایم پی اے سید خامد شاہ،تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی خالد خان ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مولانا نسیم علی شاہ کو بنوں کے عوام25جولائی کے مقابلے میں زیادہ ووٹ دیں گیقبل ازیں مولانا نسیم علی شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان ہیں پھولوں کے ہار پہناکر ان پر پھولوں کی پتیاں نچاھور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.