35

بیوٹی فکیشن منصوبے کی بروقت تکمیل عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں: ڈپٹی کمشنر


دی بنوں – ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ بیوٹی فکیشن منصوبے کی بروقت تکمیل عوام کے تعائون کے بغیر ممکن نہیں ہے تجاوزات کے خلاف بنوں کی تاریخ میں سب سے بڑے گرینڈ آپریشن میں علماء کرام اور عوام کا اہم کردار رہا جس کے باعث سڑکوں کشادگی کیلئے قبضہ شدہ سرکاری حدود کو کھولنے میں بڑی کامیابی ملی خیبر پختونخوا کی طرف سے منظور شدہ بیوٹی فکیشن منصوبے سے بنوں کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں جس کو بلا تعطل احسن طریقے سے مکمل کرنا چاہتے ہیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ بنوں کا نقشہ عالمی سطح کے طرزمیں تبدیل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مدرسہ جاذبیہ ٹانچی بازار بنوں میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر قاری عبداللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد ورفت کے راستے میں تعمیر کئے جانے والے مساجد میں نماز ادا نہیں کی جا سکتی بلکہ اسلام نے ہمیں یہ تعلیمات دی ہیں کہ عوامی راستہ بنانے کیلئے مساجد کو گرانا بھی جائز ہے بلکہ مساجد کو عوامی راستے میں تعمیر کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی کشادگی اور سرکاری اراضی کو واگزار کرانے میں یکساں سلوک کیا جائے جس میں ہم ہر قسم تعائون کریں گے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی بھی شہری کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جا رہی بلکہ نقشہ کے مطابق سرکاری حدود میں کی جانے والی تعمیرات کو بلا امتیاز ہٹایا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے علماء کرام اور عوام مل کر ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس منصوبے کو بروقت تکمیل کو پہنچایا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں