30

بیوٹی فکیشن منصوبہ ، بنوں کوہاٹ روڈ پر کام جاری

بنوں بیوٹی فکیشن منصوبہ ، بنوں کوہاٹ روڈ پر کام جاری ،تفصیلات کے مطابق بنوں بیوٹی فکیشن آف بنوں منصوبہ کے تحت بنوں میں سڑکوں پر کام تقریباً اختتام پذیر ہونے والا ہے ایف سی لائن کے بالمقابل روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر ہمراز خٹک ، ایس ڈی او امیر اللہ خان اور ٹھیکیدار میر اسلم خان نے جاری کام کا معائنہ کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مذکورہ سڑک پر ڈرین کا نظام کیساتھ ساتھ سڑک کو کشادہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ جاری روڈ ہے اور ملک کے بڑے بڑے شہروں کو گاڑیاں اسی سڑک پر گزرتی ہیں اُنہوں نے مزدورں کی محنت کو سراہا کہ سخت گرمی اور تپتی دھوپ میں جس تیزی سے وہ کام کرتے ہیں ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سڑک کی تعمیر میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ہمراز خٹک کافی دلچسپی لے رہے ہیں اس لئے سڑک کی مکمل ہونے میں کچھ ہی دن لگ سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.