140

بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں مزید پانچ منصوبے شامل

بنوں بیوٹیفکیشن منصوبہ، انتظامیہ نے صوبائی حکومت سے مزید پانچ منصوبے منظور کر کے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں شامل کر دیئے۔ ان منصوبوں میں میریان گیٹ تا مال منڈی روڈ کی توسیع ، مین ککی بازار روڈ کی توسیع اور تعمیر، تحصیل آفس بنوں کی تزین و آرائش اور باتھ رومز کی تعمیر ، بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی راہ میں آنے والے واپڈااورٹیلیفون کے کھمبے کو اکھاڑ کر سائڈ میں لگانا، صاف پانی کی ترسیل کیلئے نئے پائپ لگانے کیسات ساتھ تین عدد بڑے بڑے سکرین شامل ہیں جس پر اگلے چند دن میں کام شروع ہوجائیگا ۔ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اپنے آفس میں میڈیا کو بتایا کہ بنوں کے عوام کی دیرینہ خواہش مختلف کھلی کچہریوں میں نوٹ کئے گئے۔
مطالبات کی روشنی میں وہ کام جو بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں شامل نہیں تھے اب بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق میریان گیٹ تا مال منڈی پرانی دیوار گرا کر روڈ کی توسیع کی جائے گی ۔اس کے علاوہ مین ککی بازار روڈ کی توسیع اور اس کوتعمیر بھی کیا جائے گا۔ اسی طرح تحصیل آفس بنوں کی تزین و آرائش اور اس میں باتھ رومز تعمیر کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی راہ میں آنے والے واپڈااورٹیلیفون کے کھمبے کو اکھاڑ کر سائیڈ میں لگائے جائیں گے کیونکہ اس سے خوبصورتی کافی متاثر ہو رہی تھی ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ صاف پانی کی ترسیل کیلئے بنوں سٹی میں نئے پائپ لگانے کیساتھ ساتھ بڑے شہروں کی طرح تین عدد بڑے بڑے سکرین بھی سٹی کے مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے۔ واضح رہے صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع بنوں کیلئے ایک ارب روپے بیوٹیفکیشن فنڈ کی منظوری دی گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے مزید پانچ مذکورہ بالا منصوبے منظور کر لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.