11

بیوٹفکیشن پراجیکٹ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہا: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میںپی کے 72میں تین تحصیلوں کی منظوری اور تحصیل ککی کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کا مشکور ہوں جنہوںنے پی کے 72کے عوام پر اعظیم احسانات کئے، بنوں شہر کے بیوٹفکیشن کیلئی1ارب روپے کا فنڈ پی کے 72 کیلئے ٹیکنکل کالج ، کیڈٹ کالج، چار ڈگری کالج ، بران ڈیم کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کا فنڈز ریلیز کرنا ، بنوں ائرپورٹ کیلئے 5ارب روپے کا فنڈ ریلیز کرنا ، میریان روڈ کو چالیس کروڑ 75لاکھ روپے ریلیز کرنا ،ہوید ، زونی خیل ، ہندی خیل روڈ کیلئی42کروڑ روپے ریلیز کرنا اور دیگر سڑکوں کیلئے کروڑوں روپے ریلیز کرنا صوبائی حکومت کا اعظیم کارنامہ ہے جبکہ مخالفین سے پی کے 72 اور بنوں کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔
وہ جمعہ کو بکاخیل ، ممند خیل ، زونی خیل اور اقوام جانی خیل کے ہزاروں عوام پر مشتمل گرینڈ جرگے سے خطاب کر رہے تھے۔ گرینڈ جرگے سے یونین کونسل ممند خیل کے ڈسٹرکٹ ممبر ملک میر شمد خان وزیر، تحصیل ممبر ملک معصوم وزیر، مولانا ضبط علی خان ، مولانا جان محمد ، ملک شوال نور خان ، ملک فیروز خان، پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری ، ڈسٹرکٹ ممبر ملک وحید خان ، اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ مخالفین نے ہم پر عدالتوں سے 40حکم امتناہی حاصل کئے ہیں میں کل بھی قومیں کے درمیان نفرت یا تقسیم کا سوچ بھی نہیں کیا ہے لیکن میرے مخالفین کو دن رات قومیں کے درمیان نفرت اور تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ تحصیل بکاخیل اور سب تحصیل جانی خیل کا اختیار میںنے قومیوں کو دیا ہے جبکہ تحصیل میریان کا اختیار اقوام بنوچی کے مشران اور عوام کو دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں بزاد خود (ملک شاہ محمد خان وزیر) سب تحصیل جانی خیل کے حدود میں آتا ہوں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ممند خیل ڈسٹرکٹ ممبر ملک میر شمد خان نے تجویز دی کہ تینوں اقوام کے مشران کا ایک جرگہ بنایا جائے جو متفقہ فیصلہ کریں اس طرح ڈسٹرکٹ ممبر جنرل سیکرٹری ملک وحید خان وغیرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے گرینڈ جرگے پر زور دیا کہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھے اور مرد مومن اور مرد حق ملک شاہ محمد خان وزیر کی قیادت اور فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے مخالفین کو شکست سے دوچار کریں ملک فیروز خان مولانا ضبط علی خان ، ملک گل ربانی خان نے بھی جرگے سے اتحاد اور اتفا ق کا مظاہر کرتے ہوئے متفقہ فیصلے پر زور دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں