28

بیوروکریٹ احد چیمہ پر14ارب کرپشن کاالزام ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ احد چیمہ پر14ارب کرپشن کاالزام ہے، بیوروکریسی کاگارڈفادرفواد حسن فوادہے،احدچیمہ کی گرفتاری کے بعدہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع کی گئی،سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں رولنگ دی کہ ادارے مفلوج ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 4ارب کا شوکت خانم ہسپتال بنا ہے ۔
ایک بیوروکریٹ پر14ارب کرپشن کاکیس ہے۔یہ توابھی چھوٹا افسر ہے۔انہوں نے کہاکہ احدچیمہ کی گرفتاری کے بعدہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع کی گئی۔سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں رولنگ دی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سارے ادارے مفلوج ہیں۔اس کومافیا اس لیے کہاکہ انہوں نے اداروں کوکنٹرول کرلیا ہے۔ان اداروں پربیوروکریٹس بٹھا دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کاگارڈفادرفواد حسن فوادہے۔
اس طرح آفتاب سلطان جس کوآئی بی پربٹھا دیا ہے، اسی طرح قمرزمان جوپہلا ڈی جی نیب تھا۔انہوں نے حدیبیہ پیپرزمیں ان کوسہولت فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ سعید احمدجس کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ منی لانڈرنگ کرتا تھا۔ظفرحجازی جس پرکرپشن کے الزامات ہیں۔ان سب کے ساتھ شہبازشریف کرپشن کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.