40

بھارتی اداکارہ دپیکا کاکڑنے اسلام قبول لرلیا

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’’سسرال سمرکا‘‘سے شہرت پانے والی خوبصورت اداکارہ ’دپیکا کاکڑ ‘نے مسلمان اداکار’ شعیب ابراہیم‘ سےاسلام قبول کرنے کے بعد شادی کر لی۔

شادی کی خبر نے پورے بھارت میں ہنگامہ برپا کر دیاہے اور دپیکا کاکڑ کو جنہوں نے اپنا اسلامی نام فائزہ رکھا ہے ، انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فائزہ(دپیکا)کا کہنا ہےکہ ’’جو سچ ہے وہ سچ ہے ،یہ سچ ہے میں نے ایسا کیا ہےلیکن کیوں اور کب کیا ہے مجھے نہیں لگتا اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔مجھے لگتا ہے یہ میرا نجی معاملہ ہے اور میں اس پر میڈیا پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایکٹر ہونے کی وجہ سے ہم نے ہر خوشی کے لمحات آپ کے ساتھ شیئر کیے ہیںلیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور میں کسی کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی،یقینی طور پر یہ سچ ہے اور میں اس بات سے انکار نہیں کر سکتی،میں بہت خوش ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے جو کیا ہے اس پر میری فیملی میرے ساتھ ہے ،اس فیصلے سے میراکسی کو تکلیف دینے کا ارادہ نہیں تھا ،یہ میرا فیصلہ ہے۔

اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فائزہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی،میری شادی کے بعد سب کچھ بدل چکا ہے ،یہ ایک خوبصورت احساس ہے‘‘

دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کو ہوئی تھی ۔ شادی سے پہلے ہی اداکارہ نے اپنا مذہب اور نام تبدیل کرلیا تھا۔ شادی کارڈ پران کا اسلامی نام ہوا ہے ۔

شعیب ابراہیم اور فائزہ کی شادی کی تقریب میں صرف خاندان اور قریبی عزیزوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ شادی کی تقریب خالصتاََ اسلامی طریقے سے انجام پائی جس میں نکاح اور بعد ازاں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا ۔

واضح رہے کہ دپیکا کاکڑ کی اداکار ی کی وجہ سے’ سسرال سمر کا ‘بھارتی ڈرامہ سیریل نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی نہایت شوق سے دیکھا جاتا ہے جبکہ شعیب ابراہیم کی زبردست اداکاری کی وجہ سے ان کی بھی فین فالووئنگ بھارت سے نکل کر دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کی خبر کے بعد جہاں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.