24

بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اسسٹنٹ پروفیسر کی معطلی کے خلاف طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی لیکچرر ایسوسی ایشن کے سابق صدر امیر نواز خان کو معطل کئے جانے کے خلاف طلبا ء و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔منگل کے روز بنوں یونیورسٹی کے درجنوں طلباء وطالبات نے اسسٹنٹ پروفیسرحافظ امیر نوازکی معطلی کے خلاف مظاہرہ کیامظاہرین کے ہاتھوں میںیونیورسٹی کے وائس چانسلرکی ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ امتیازی رویے کے خلاف اور اسسٹنٹ پروفیسرحافظ امیرنوازکے ساتھ اظہار یکجہتی اورہمدری کے بینرزتھے۔
احتجاجی مظاہرین کاکہناتھاکہ ایڈمن کی طرف سے ٹیچنگ سٹاف کے ساتھ امتیازی رویے اوراساتذہ کی معطلی کی وجہ سے طلباء کاقیمتی وقت اور پڑھائی شدیدمتاثرہورہی ہے جواُن کی تاریک مستقبل کی ضمانت ہے اسلامک سٹڈیزاینڈریسرچ کی طالبہ عائشہ سردارنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء چاہتے ہیں کہ وہ ایک پرامن ماحول میںخوش اسلوبی سے پڑھ سکیں اورنہیں چاہتے کہ یونیورسٹی کے ایڈمن اورٹیچنگ سٹاف کے مابین فاصلے ہوں بدقسمتی سے جب سے یہ یونیورسٹی قائم ہے تب سے اُن کوذاتیات پرمبنی فیصلوں اورسیاسی نشیب وفرازکاسامناہے جواِس سارے خطے کیلئے زہرقاتل کی حیثیت رکھتی ہے اُنھوں نے مزیدکہاکہ حافظ امیرنوازطالب علم دوست کی حامل شخصیت ہیںجس نے ہرفورم پرطلباء اور یونیورسٹی کی مفادمیں سوچاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.