76

بنوں یونیورسٹی کے اکیڈمک بلا ک اور شا پنگ پلا زہ کا افتتا ح

بنوں یونیورسٹی کے اکیڈمک بلا ک اور شا پنگ پلا زہ کا افتتا ح ۔وا ئس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈ اکٹر انجنئیر سید عا بد علی شا ہ نے اکیڈ مک بلا ک اور پلازہ کا افتتا ح کیا۔یونیورسٹی کے وسا ئل میں اضافے کے لئے کو شا ں ہیں ۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ورکس انجنئیرامجد خان نے تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا کہیونیورسٹی کے مین کیمپس میں بنا یا جا نے والا اکیڈ مک بلا ک85ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہو ا ہے۔
صو با ئی حکو مت کی جا نب سے فرا ہم کئے جا نے والے 20کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جا نے والے اکیڈ مک بلا ک میں19کلاس رومز، جدید سہو لیا ت سے آ را ستہ 09لیب، کشادہ لا ئبریری ،اسا تذہ کرا م کے لئے 23 دفا تر، خواتین اور اساتذہ کرام کے لئے کا من رومزمو جو د ہو نگے۔
بلا ک میں صر ف کلا س رومز میں بیک وقت 710طلبہ کی گنجا ئش ہو گی جبکہ لیبا ر ٹر یو ں میں طلبہ کی گنجائش کو ملا کر بلا ک میں 1100طلبہ بیک وقت زیور تعلیم سے آرا ستہ ہو سکتے ہیں ۔
بلا ک میں صر ف کلا س رومز میں بیک وقت 710طلبہ کی گنجا ئش ہو گی جبکہ لیبا ر ٹر یو ں میں طلبہ کی گنجائش کو ملا کر بلا ک میں 1100طلبہ بیک وقت زیور تعلیم سے آرا ستہ ہو سکتے ہیں ۔
بلڈ نگ میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے اقدا مات پہلے ہی کر لئے گئے ہیں جبکہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فرا ہمی بھی پہلے ہی کی جا چُکی ہے ۔ وا ضح رہے کہ مذکو ر ہ بلا ک میں سو ل انجنئیر نگ ، الیکٹریکل انجنیئر نگ اور شعبہ ریا ضی کھو لے جا ئینگے ۔ جبکہ جدید ترین انفا ر میشن ٹیکنا لوجی انکوبیشن سنٹر بھی یہیں پر قا ئم کیا گیا ہے ۔ بعد میں وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرانجنئیر سید عا بدعلی شا ہ نے یونیورسٹی شا پنگ پلا زہ کا بھی افتتا ح کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.