33

بنوں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، پروفیسر سلطان محمود

بنوں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے جو ملک وقوم کی آواز بن کر کام کررہا ہے بنوں یونیورسٹی ہمارے لئے ماں کی حیثیت رکھتی ہے جوبنوں سے حقیقی معنوںمیں اندھیرے مٹا کر روشنیوں کو فروغ دی رہی ہے جامعہ بنوں جنوبی اضلاع کا ایک بڑا تعلیمی درسگاہ اور اس خطے کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جو کہ گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر کردی گئی ہے بنوں پریس کلب بنوں اور بنوں یونیورسٹی بنوں کی تعلیمی ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد اور یونیورسٹی کو بنانے کوشش روز روشن کی طرح عیاں ہے ہم سب کو بنوں کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہاروائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے بنوں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں و مبارکباد دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو رتے ہوئے کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر بشیر احمد بنگش، نومنتخب صدر پریس کلب بنوںمحمد عالم خان ،جنرل سیکرٹری عبداسلام بیتاب ،سینئر نائب صدر محمد سہیل خان سیکرٹری فنانس عنایت اللہ خان رابطہ سیکرٹری وایڈمنسٹریشن کریم اللہ خان احسان اللہ خٹک سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ آج کے دور میں میڈیا کے مثبت کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا میڈیا خوشخال اور پرامن معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے بنوں کے صحافیوں نے خطے کے باسیوں کو درپیش تعلیمی مسائل کے حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کیا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بنوںیونیورسٹی ضلع بنوں کے طلباء وطالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہمی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے جامعہ کو مسائل اور مشکلات سے نکال کر مثبت ٹریک پر لاکھڑا کیا ہے انہوں نے کہا کہ تدریسی سٹاف اور ملازمین کو درپیش مسائل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.